کیا آپ کے بچے بھی کتابیں چھوڑ چکے ہیں؟

ان بچوں کی ماں نے یہ تصویر پوسٹ کی ہے اور کیپشن میں لکھا ہے۔" یہ تصویر لینے کے لیے ہم نے باقاعدہ کوئی پوز یا پلان نہیں بنایا تھا ۔ تقریباً ایک ماہ پہلے کی بات ہے. میں نے اہنے بچوں پر الیکٹرانک مشینری (موبائل ,لیپ ٹاپ وغیرہ) کے ساتھ کھیلنے کا وقت کم کردیا ۔

اور دن میں صرف ایک گھنٹہ استعمال کی اجازت دے دی ۔ کیوں کہ میرے بچے بالکل ربوٹ معلوم ہو رہے تھے اور ایک دوسرے کے ساتھ کھیل کود نہیں کیا کرتے تھے ۔ ان الیکٹرانک اشیاء نے ان کی سوچ Creativity کو بالکل محدود کردیا تھا . بلا وجہ غصہ کرنے لگے تھے اور آپس میں جگھڑتے رہتے ۔

لہذا ہم نے مکمل طور پر موبائل وغیرہ کے استعمال پر پابندی لگا دی . شروع میں بچوں نے رونا دھونا کیا لیکن پھر سکون سے بیٹھ گئے ۔ میں بتا نہیں سکتی کہ یہ کس قدر آسانی سے ہوگیا ۔لیکن یوں لگا جیسے میں نے دوبارہ اپنے بچوں کو پالیا ہوں۔

ایک دن میرے بچے ایک ایک کرکے اٹھے اور دیکھا کہ ہم دونوں میاں بیوی کتابیں پڑھ رہے ہیں ,تو انہوں نے بھی کتابیں اٹھائی اور ہمارے ساتھ پڑھنے لگے ۔ اور اب – جب کبھی ہم ریسٹورنٹ پر کھانا کھانے جاتے ہیں تو بچے موبائل اور Ipad کے بجائے کتابیں ساتھ لے جاتے ہیں۔