اس تصویر میں چھپی بلی تلاش کرسکتے ہیں؟

کیا آپ کو انٹرنیٹ پر تیزی سے وائرل ہونے والے تصویری پہیلیاں حل کرنا پسند ہے ؟اگر ہاں تو اوپر موجود تصویر کو غور سے دیکھیں اور بتائیں اس میں ایک بلی کہاں چھپی ہے۔جی ہاں اس تصویر نے ہزاروں انٹرنیٹ صارفین کو سر کھجانے پر مجبور کردیا ہے اور بہت کم ہی درست جواب تلاش کرپاتے ہیں۔

ویسے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ کسی کھیت کی تصویر ہے جس میں ایک بلی موجود ہے جو غور سے دیکھنے پر بھی ہوسکتا ہے کہ نظر نہ آئے۔اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ بلیاں کس طرح کمال ہوشیاری سے اپنے آپ کو تصویر کے پس منظر میں چھپاسکتی ہیں۔تو کیا آپ اسے دیکھنے میں کامیاب ہوسکے؟

مزید کچھ دیر غور سے تصویر دیکھیں شاید کامیاب ہو ہی جائیں۔اب بھی نہیں تلاش کرسکے تو جواب نیچے موجود تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے۔اس بلی کا رنگ ہلکے خاکستری اور سفید رنگ کا جس کی وجہ سے وہ زمین کے ساتھ ہم آہنگ ہوکر آنکھوں سے اوجھل نظر آتی ہے۔

اس طرح کے تصویری معمے اکثر بہت زیادہ مقبولیت حاصل کرتے ہیں اور روزانہ ہی کوئی نہ کوئی پہیلی سامنے آجاتی ہے۔