نماز کیا ہے

نماز کو اسلام میں بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے ۔ نماز در حقیقت انسان اور خدا کے درمیان ایک روحانی رابطہ قائم کرتی ہے اور اس رابطہ سے روح کوحقیقی مسرت حاصل ہوتی ہے ۔یہ ایک ظاہری حقیقت ہے کہ دنیامیں جس قدربھی عالم و جاہل ، ناداں اور شہ وگدا ہیں ۔

سب راحت و مسرت کے خواہاں اور اطمینان قلب کے متلاشی ہیں اور اس کے حصول کا ذریعہ اور یاد الہٰی ہے ۔ اور نماز یاد الہٰی کی سب سے بہترین شکل ہے ۔

اور جب ایک مسلمان نماز کے ذریعےاطمینان قلب حاصل کرے گا تو جس کام میں وہ ہاتھ ڈالے گا۔ وہ بدرجہ احسن و اکمل پورا ہو گا۔کیونکہ یہ ایک کھلی ہوئی حقیقت ہے کہ اگر طمانیت قلب حاصل نہ ہو توانسان کام کو مرتبہ تکمیل تک نہیں پہنچا سکتا۔