آیت الکرسی کے فضائل

آیت الکرسی کے بہت ہے فضائل اور برکات ہیں۔ان میں‌سے یہ فضیلت بھی ہے کہ رات کو سوتے وقت اپنے اوپر اور اپنے گھر کے اوپر دم کرکے سوئےتو اللہ تعالیٰ اس کی برکت سے اور گھر میں‌ بسنے والوں کی حفاظت فرماتے ہیں ۔ چوری اور ڈکیتی وغیرہ سے بھی محفوظ رکھتاہے۔

یہ آیۃ الکرسی ہے جس کی فضیلت میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح حدیث میں ہے کہ کتاب اللہ میں یہ آیت سب سے افضل آیت ہے ۔

ابی بن کعب رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نےان سے سوال کیا کہ کتاب اللہ میں سب سے عظیم آیت کونسی ہے ؟ تو وہ کہنے لگے کہ اللہ اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم کوہی زیادہ علم ہے ، یہ سوال کئ باردھرایا اور پھر فرمانےلگے کہ وہ آیت الکرسی ہے ۔

فرمانے لگے اے ابوالمنذر علم مبارک ہو ۔اس ذات کی قسم جس کےھاتھ میں میری جان ہے ۔اس آیت کی زبان اور ہونٹ ہونگے عرش کے پاۓ کے ہاں اللہ تعالی کی پاکی بیان کررہی ہوگی ۔