یہ کچی قبر کس کی ہے

یہ کچی قبر عمان کے بادشاہ سلطان قابوس کی ہے جو کہ ایک دن پہلے 79 برس عمر پاکر انتقال کر گئے۔یہ کچی قبر اس طاقتور ترین مطلق العنان حکمران کی ہے جو 50 سال تک بلا شرکت غیرے بادشاہ رہا۔یہ کچی قبر اس شخص کی ہے جو وزیر اعظم،آرمی چیف وزیر خارجہ،وزیر خزانہ،گورنر اسٹیٹ بنک سمیت ملک کے تمام اہم اور بڑے عہدوں پر فائز رہا۔

یہ کچی قبر اس امیر ترین شخص کی ہے جس کی دولت 700 ملین ڈالر سے زائد تھی۔یہ شخص دنیا سے چلا گیا۔ اس کا جانشین بننے کے لئے کوئی نہیں تھا،اس کی دولت کا وارث بننے کے لئے اس کی اولاد نہیں تھی۔ یہ اس دنیا میں خالی ہاتھ آیا تھا اور خالی ہاتھ چلا گیا۔ کچی مٹی سے بنی یہ قبر سامان عبرت ہے۔ یہاں جی لگانے کی دنیا نہیں ہے یہ عبرت کا جہاں ہے تماشہ نہیں ہے ۔