فائر بندی مسترد ہونا ہمارے لیے تعجب کی بات نہیں - ترک صدر

فائر بندی کو مسترد کرنا ہمارے لیے ایک تعجب کی بات نہیں، حفتر فائربندی معاہدے پر دتخط کیے بغیر فرار ہو گیا ہے، صدر رجب طیب کا کہنا ہے کہ حفتر لیبیا میں طرفین کے مابین جھڑپوں کا خاتمہ کرنے والے فائر بندی کے متن پر دستخط کے بعد کل روس سے فرار ہو گیا ہے۔

صدرِ ترکی نے اپنی سیاس جماعت آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کیا ۔انہوں نے اس دوران فائر بندی متن پر دستخط کیے بغیر ماسکو سے راہ فرار اختیار کرنے والے باغی حفتر کے خلاف رد عمل کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اگر ترکی مداخلت نہ کرتا تو آج باغی حفتر پورے ملک پر قبضہ جما لیتا اور لیبیائی عوام مظالم کے پنجے میں پھنس جاتے ۔ فائر بندی کے معاملے کو تحریری شکل دینے کے زیر مقصد کل ماسکو میں ہونے والے مذاکرات میں طرابلس حکومت نے مصالحتی موقف کا مظاہرہ کیا ہے۔ جس کے باوجود باغی حفتر نے فائر بندی معاہدے پر دستخط کرنے سے گریز کیا۔ اس نے پہلے حامی بھری پھر اپنا ارادہ بدلتے ہوئے لیبیا کی راہ لے لی ۔ ہم نے اپنی ذمہ داریاں پوری کر لی ہیں ، اب کے بعد کی ذمہ داری روسی صدر اور ان کی ٹیم پر عائد ہوتی ہے۔ ہم نے کبھی بھی اپنے وعدوں سے منکر نہیں ہوئے ۔ صدر ایردوان نے واضح کیا کہ حفتر کی طرف سے پیش کردہ شرائط اس کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرتی ہیں ۔ ہم اس کے ماضی کے معاہدوں کے بارے میں تیور سے آگاہ ہیں ،

فائر بندی کو مسترد کرنا ہمارے لیے ایک تعجب کی بات نہیں۔ تاہم اب کی بار فرق یہ ہے کہ ترکی بھی اس معاملے میں شامل ہے ۔ کل کے روس میں مذاکرات کا مثبت پہلو یہ ہے حفتر کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آشکار ہو گیا ہے۔ آئندہ کے ایام میں حفتر اور ملک کی تسلیم شدہ انتظامیہ کے مابین طے پانےو الی ترجیحات کا جائزہ لیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے جناب ایردوان نے بتایا کہ "ملکی انتظامیہ اور لیبیا کے بھائیوں کے خلاف حملوں کے جاری رہنے کی صورت میں باغی حفتر کو حق بجانب درس دینے میں ہم ہر گز گریز نہیں کریں گے ۔" شام میں بھی فائر بندی معاہدے کو توڑنے کی کوشش میں ہونے والے بشارالاسد کے خلاف بھی رد عمل کا مظاہرہ کرنے والے صدر ترکی کا کہنا تھا کہ اگر ضرور پڑی تو ہم شام میں اسد انتظامیہ کی فائر بندی کو توڑنے کی کوششوں کا سد باب کرنے پر اٹل ہیں ۔ ادھر وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کا بھی کہنا ہے کہ اگر حفتر نے لیبیا میں طے پانے والے فائر بندی معاہدے پر دستخط نہ کیے تو پھر سلسلہ برلن کا مفہوم فوت ہو جائیگا ۔