اب عمرہ آپ بھی کر سکتے ہیں - شیراز علی مردانی

بحیثیت مسلمان ہم سب کی یہ تمنا رہتی ہے کہ کاش کسی طرح ہمیں زیارت حرمین شریفین نصیب ہو ہم بھی اس در پر جاۓ اس کو بوسہ دے ان گلیوں میں ہم بھی چلے اس کی خاک چومے وہاں رو رو کر اپنے رب سے اپنی حاجات منواے اور اپنے گناہوں پر ندامت کا اظہار کرے لیکن ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں کہ جہاں دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل امر معلوم ہوتا ہے تو اتنے زیادہ اخراجات برداشت کرنا یقینا ہم متوسط لوگوں کی بس کی بات نہیں اور ہم میں سے بہت سارے یہ آرزو دل میں لیےدنیا سے یوں ہی رخصت ہو جاتے ہیں۔

اس بارے میں طالب علم نے سوچ بچار شروع کیا تو ایک آئیڈیا (عمرہ کمیٹی) ذہن ہیں آیا جس پر دوستوں سے مشورے کہ بعد آج سے چھ مہینے پہلے بنا سوچے سمجھے عمل شروع کر دیا گیا اور اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ چھ مہینے میں اب تک دو لوگوں کو عمرہ کمیٹی عمرے کا ٹکٹ دے چکی ہے اور ہر تین ماہ میں قرعہ اندازی میں جس ممبر کا نام نکلے گا عمرہ کمیٹی اس ممبر کو عمرہ کا ٹکٹ دینے کی پابند ہوگی۔

آپ اپنی عمرہ کمیٹی کیسے بنا سکتے ہیں؟

سب سے پہلے آپ اپنے عزیز اقارب اور دوست احباب میں سے بیس بااعتماد افراد کا چناؤ کریں گے بیس افراد پر مشتمل اس کمیٹی کا ہر ممبر ہر مہینے اپنی جیب خرچی میں سے ڈھائی ہزار روپے عمرہ کمیٹی میں ادا کرے گا ایک واٹس ایپ گروپ بنا کر تمام بیس افراد کو اس میں ایڈ کیا جائیگا اور مہینہ شروع ہوتے ہی ایڈمن حضرات یاد دہانی کروائیں گے کہ نیا مہینہ شروع ہوچکا ہے لہذا تمام ممبران دس تاریخ سے پہلے پہلے اپنی کمیٹی جمع کروا دیں یوں ان شاء اللہ بہت سہولت اور آسانی کے ساتھ آپ اپنی مدد آپ کے تحت بہت آسانی سے حرمین شریفین کی زیارت کا مزہ لیں گے اور آپ پر ایک دم سے زیادہ بوجھ بھی نہیں پڑے گا یہ آئیڈیا بالخصوص ان دوست احباب کے لئے ہے جو بہت زیادہ استطاعت نہیں رکھتے وہ اس طریقہ کار پر عمل کرکے آسانی سے حرمین شریفین کی زیارت کا مبارک موقع پا سکیں گے۔

آج ہماری عمرہ کمیٹی کی دوسری قرعہ اندازی تھی جس میں ہمارے خوش نصیب دوست کا نام نکلا اور اب بہت جلد انشاء اللہ زیارت بیت اللہ کے لئے کعبۃ اللہ حاضر ہونگے اگر میرا آئیڈیا دل کو لگا ہو توخیر کی نیت سے زیادہ سے زیادہ شئیر کریں نہ جانے کس کا بھلا ہو جائے اور آپ کے واسطے کسی بندہ خدا کو زیارت بیت اللہ نصیب ہوجائے

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com