قائداعظم محمد علی جناح مجھے پسند نہ تھے- شیراز علی مردانی‎

ان کا لائف سٹائل سگار پینا سنوکر کھیلنا کتے پالنا داڑھی نہ رکھنا اور زندگی میں اک حج یا عمرہ نہ کیا تلاوت قرآن پاک بھی انگلش میں کرتے اور زندگی میں کوئی سکول کالج مدرسہ نہ کھولا ۔اور نہ ہی کوئی کتاب لکھی لیکن میں اس وقت حیران ہوتا کہ لاکھوں کا مجمہ ہو جو زیادہ تر ان پڑھ ہوں قائداعظم انگلش میں بولتے اور لوگ ان پہ یقین کرلیتے آخر کیوں؟

لوگ تھری پیس کوٹ ٹائی کو اس وقت ناپسند کرتے کیونکہ یہ انگریزوں کا لباس تھا اور انگریزوں سے ہی لڑائی تھی جبکہ قائداعظم سر پہ سرکل کیپ انگریزوں والی پہنتے سنگھار لگاتے تھری پیس کوٹ ٹائی کس کے آتے مجمہ سے خطاب کرتے اور لوگ سمجھنے بغیر ان پہ یقین کر لیتے آخر کیوں؟ آپ کے دو جنازے پڑھائے گئے اک شیعہ نے اور اک سنی لوگوں نے پڑھا جبکہ پہلا وزیرخارجہ ظفر اللّہ جوکہ قادیانی تھا اس نے پڑھنے سے انکار کردیا اس نے صاف الفاظ میں کہا کہ اگر تم لوگ مسلمان ہو تو ہم پھر کافر ٹھہرے جبکہ ہم کافر کیسے ہوسکتے ہیں جبکہ قائداعظم کو کافراعظم تک خطاب ملنے پہ بھی لوگ اپنے گھر کے دروازے ان پہ کھلے رکھتے تھے آخر کیوں؟ پہلے کانگرس میں رہے پھر مسلم لیگ میں آئے تو لوگوں نے کہا ہم آپکو ووٹ نہیں دیں گے کیونکہ آپ شیعہ ہو تو قائداعظم بولے گاندھی کو ووٹ دے لو پھر ۔

کیونکہ وہ شیعہ تونہیں ہے اور دیکھا کہ لوگوں نے سر کی پگڑیاں اتار کے قائداعظم کے قدموں میں رکھی بھروسہ کیا لیکن آخر کیوں؟ اک پارسی خاتون سے شادی کرنے کے لیے اسے مسلمان کیا اور جب اپنی بیٹی نے پارسی شحص سے شادی کے لیے کہا تو اس سے تمام رشتے ناطے توڑ دئیے اور وصیت کی کہ میری موت کے وقت بھی اسے قریب نہ آنے دیا آئے تو کہنے والے کہنے لگے جو بیٹی کو نہ سنبھال سکا وہ ملک کیا سنبھالے گا پھر بھی ہزاروں ماؤں بیٹیوں نے گھر گھر جاکر قائداعظم کو ووٹ دلائے آخر کیوں؟

جی ہاں مجھے قائداعظم پسند نہیں تھے اور پھر یہ تمام راز کھلے جب علامہ محمد اقبال کی وفات ہوئی تو قائداعظم نے انتہائی دکھی ہوکر فرمایا کہ میں قائداعظم ہوں اک عظیم قائد ہوں تو اسکی وجہ یہ علامہ اقبال تھے اور مجھے فخر ہے کہ میں نے اقبال کی ٹیم میں ان کے ساتھ کام کیا اور وہ رہنمائی کرتے تھے میں اب جب بھی قائداعظم کو دیکھتا ہوں تو رشک کی نگاہ سے دیکھتا ہوں یہی پہ علامہ اقبال فرماتے ہیں تؐیری (محمد) نگاہ ناز سے دونوں مراد پا گئے عقل وغیاب و جستجو عشق حضور و اضطراب اک کتے رکھنے والا سوٹڈ بوٹڈ شحص جسے دنیا قائداعظم کے نام سے جانتی ہے ۔

اس نے مراد کہاں سے پائی کہ جب عاشق رسول غازی علم دین شہید کا کیس لڑا اور یہ ثابت کیا کہ قائداعظم جیسا بھی دنیا دار ہو لیکن در رسول کا غلام ہے اور رہتی دنیا کو پیغام دیا پاکستان کی بنیاد دوقومی نظریہ ہے آپ کا آخری وقت آیا تو فٹ پاتھ پہ فاطمہ جناح کی گود میں سر تھا ملک پاکستان کے لیے دن رات ایک کرنے والے کے لیے ایمبولینس راستے میں تھی کہ آپ وفات پا گئے لیکن جاتے جاتے اوپر تمام سوالوں کا جواب دے گئے کہ لوگوں نے مجھ پہ بھروسہ کیوں کیا میری ظاہری وضع قطع کو نظر انداز کیوں کیا میری باتوں پہ آنکھیں بند کرکے یقین کیوں کرلیتے تھے۔

میرے خلاف فتوے دینے والوں نے میرا ساتھ کیوں دیا اور غازی علم دین شہید کا کیس کیوں لڑا ۔ان تمام باتوں کا جواب اقبال کے خواب کی تعبیر اور علامہ اقبال کے ہی شعر سے پتہ چل جاتی ہے کی محمد سے وفا توں نے تو ہم تیرے ہیں یہ جہاں چیز ہے کیا لوح و قلم تیرے ہیں

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com