مومن کی فراست سے ڈرو - عمیرہ عنبرین

مجھے یہ جملہ کبھی سمجھ نہ آیا ۔بس عجیب سا ضرور لگتا تھا کہ پتہ نہیں کیا دیکھ لیتا ہو گا مومن۔۔مگر آج اس بات کی ایسی سمجھ آئی کہ بے اختیار دل کیا اس پر قلم اٹھایا جائے۔۔ آج ہمارے رشتہ داروں میں ایک خاتون فوت ہو گئیں۔ایک کم پڑھی لکھی سادہ لوح،کم شکل کی عام سی عورت۔۔ نہایت مشکل زندگی گزاری۔

مگر اپنے کم علم کے باوجود دین پر نہایت مضبوطی سے ڈٹی رہیں۔۔گھر میں کبھی ٹی وی نہ لانے دیا۔بچوں کے سکرین والے فون تک سے پردہ کرتی تھیں۔ کسی کے گھر اگر ٹی وی والے کمرے میں بیٹھنا پڑتا تو پردہ کر کے یا پیٹھ موڑ کر بیٹھتیں۔کہتیں "اس میں تم نامحرموں کو دیکھ سکتی ہو تو وہاں سے وہ بھی تو تمھیں دیکھتے ہوں گے۔

ان کی سادہ لوحی پر لوگ دل ہی دل میں ہنسی دباتے تھے۔اب جب موبائل کیمرہ کے بارے میں سنتے ہیں کہ وہ خفیہ طور پر جس وقت بھی چاہے آپ کو بتائے بغیر آپ کی تصویر کھینچ سکتا/ویڈیوز ریکارڈ کر سکتا ہے تو مجھے بے اختیار ان کی احتیاط یاد آئی۔

اللہ سے ڈرنے والوں کی ایمانی فراست پر حیرت ذدہ رہ جاتا ہے انسان۔۔۔آج مجھے سمجھ آئی کہ مومن کی فراست کیسے حیران کر دینے والی اور خوف زدہ کر دینے والی چیز ہے ۔۔
*مومن کی فراست سے ڈرو۔۔۔ وہ اللہ کے نور سے دیکھتا ہے* ۔

WP2Social Auto Publish Powered By : XYZScripts.com