ہماری کوشش ہے کہ شمالی قبرص کا پرچم پروقارانداز سے لہراتا رہے: ایردوان

شمالی قبرص کے36 ویں یوم قیام کے موقع پر صدر نے اس کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو اور ترقی میں شریک پہلے صدر مرحوم روف دینکتاش سمیت دیگر تمام شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا . صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ شمالی قبرص کا پرچم پُر وقار طریقے سے لہراتا رہے ۔

صدر نے شمالی قبرص کے36 ویں یوم قیام کے موقع پر اپنے پیغام میں شمالی قبرص کی آزادی کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کو اور قبرص کی ترقی میں شریک پہلے صدر مرحوم روف دینکتاش سمیت دیگر تمام شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا ۔ صدر نے کہا کہ شمالی قبرص کی ترک عوام نے اپنی انتھک محنت اور لاتعداد قربانیوں کے عوض جمہوریت کو پنپنے اور معاشی پہیے کی رفتار کو تیز کرنے میں اپنا مثالی کردار اداکیا ہے . مگر افسوس جنوبی قبرصی حکومت جزیرے میں منصفانہ طرز عمل اور سیاسی آداب کے منافی اپنی پالیسیاں جاری رکھے ہوئے ہے جو کہ جزیرے کے پائیدار سیاسی حل میں رکاوٹ بنا ہوا ہے ۔ صدر نے آخر میں کہا کہ ہماری کوشش رہے گی یہ شمالی قبرص کا پرچم پر وقار انداز میں ہمیشہ یونہی لہراتا رہے ۔