وزیر اعظم عمران خان دو دن چھٹی پر نہیں تھے : ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد: سینئر صحافی و تجزیہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ دو دن تعطیل پر نہیں تھے ، بلکہ سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت کر رہے تھے۔
جی این این کے پروگرام ” لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود “ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نے بتایاکہ گزشتہ 2 روز کے دوران میرا ان سے ایک رابطہ ہوا اور کچھ پیغامات کا تبادلہ ہوا جس سے مجھے اندازہوا کہ وہ دو روز کے لئے مکمل چھٹی پر نہیں تھے بلکہ ایکٹو تھے اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور اور مشاورت کر رہے تھے۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی بیماری رپورٹس کی نوعیت دیکھتے ہوئے طویل عرصے تک بیرون ملک قیام کریں گے ، ابتدائی طور پر ان کی بیماری کی تشخیص کی جائے گی کیونکہ پاکستان میں میڈیکل بورڈ زان کے امراض کی تشخیص کرنے میں ناکام رہے۔

ٹماٹر کی قیمتوں سے متعلق حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ ٹماٹر کی قیمت 17 روپے کلو بتا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں باہر سے آرہا تھا تو میں نے ایک دو شخصیات سے پوچھا کہ آپ کے لیے کیا لاؤں تو انہوں نے کہا کہ آدھا کلو ٹماٹرلے آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:   میری سمجھ میں کچھ نہیں آتا - حبیب الرحمن