ترکی: فندق کی برآمد سے ایک بلین 578 ملین ڈالر کا زرمبادلہ

رواں سال کے ماہِ جنوری سے اکتوبر تک کے دورانیے میں ترکی نے فندق کی برآمد سے ایک بلین 578 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا ہے۔ بحر اسود فندق برآمداتی یونین سے موصول معلومات کے مطابق ترکی نے یکم جنوری سے 31 اکتوبر تک 100 سے زائد ممالک کو 25 لاکھ 19 ہزار 3 ٹن فندق برآمد کی اور ایک بلین 578 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا ہے۔

مذکورہ دورانیہ میں ترکی نے 66 ہزار 302 ٹن مقدار کے ساتھ سب سے زیادہ فندق اٹلی کو برآمد کی اور 42 ملین 91 لاکھ 36 ہزار ڈالر منافع کمایا۔
اٹلی کے بعد جرمنی دوسرے اور فرانس تیسرے نمبر پر رہے۔ واضح رہے کہ فندق کی عالمی پیداوار اور فروخت کا ایک بڑا حصہ ترکی کے ہاتھ میں ہے۔