پیارے نبیﷺ کی سالگرہ - جویریہ یوسف

امی یہ سب جگہ لائٹیں کیوں لگائی گئی ہے؟ 12 ربیع اول کی وجہ سے بیٹا اوہ اچھا ہمارے پیارے نبیﷺ کی سالگرہ منا رہے ہیں لیکن امی آپ نے تو کہا تھا سالگره منانا گناہ ہوتا ہے کیا ہم پیارے نبیﷺ کی سالگرہ منا سکتے ہے نہیں بیٹاسالگرہ منانا گناہ ہے چاہیے وہ کسی کی بھی منائی جائے چاہیے اپنی یا نبی پاکﷺ کی دونوں کی سالگرہ منانا گناہ ہے .

پھر امی یہ سب کیوں منارہے ہیں امی ان سب کو گناہ ملے گا نا ہاں بیٹا امی یہ لائٹیں لگانا فضول خرچی ہے نا میری بیٹی جو ہم دونوں کی گفتگو سن رہی تھی بولی امی ان لوگوں کو تو ڈبل گناہ ملے گا اس کی اس بات پر میں چونکی اور میں نے اس سے پوچھا کے کیسے تو وہ بولی ایک تو سالگره منانے کی وجہ سے اور دوسرا فضول خرچی کی وجہ سے لالگا کر انرجی ضائع کررہے ہیں میں اپنے بچوں کی باتیں سن کے سوچ نے لگی کہہم جن کے امتی ہے اور ان سے محبت کے دعوے کرتے ہیں جن کے لیے ہم نعرے لگاتے ہیں کے " رسولﷺ پر ہماری جان بھی قربان " وہ نبی آخری الزمانﷺ تو گفتگو میں بھی الفاظ کی فضول خرچی نہیں کرتے تھے یہ آج ہم کو کیا ہوگیا ہے کہ بنا سوچے سمجھے زمانے کی اندھی تقلید میں لگ گئےہر وہ کام جو سنت رسولﷺ کے منافی ہے ان کام کو بہت عقیدت سے کرتے ہیں یہ محبت دیکھانے کے کون سے طریقے ہیں کہ جو لائٹیں لگانے اور لاوڈ اسپیکر پر شرکیہ نعتیں لگانے اور گانے اور جلسے جلوس کرکے لنگڑ کے نام پر رزق کی بے حرمتی کر کے ہم ظاہر کر رہے ہیں ہمارے پیارے نبیﷺ کی تو یہ تعلیمات نہیں تھی ہم اس طرح کی حرکتيں کرکے اللّٰہ کے غضب اور نبیﷺ کی ناراضگی کے سوا کچھ حاصل نہیں کر رہے ذرا سوچئے گا