اخلاق کی ضرورت - رابعہ قریشی

ایک اچھا اخلاق کیا ہوتا ہے اور اس کی سحرانگیزی کا لطف کیسا ہوتا کھبی تو اس کا لطف آپ نےچکھا ہوگا لیکن افسوس کہ آجکل اس کی آپ کو بہت کمی ملے گی آپ جہاں چلیں جائیں کسی تعلیمی ادارے یا کسی فنکشن یا کہیں بھی گئیں ہو آپ کو ہر قسم کے لوگ ملیں گے لیکن اخلاقی لحاظ سے سحرانگیز لوگ بہت کم ملیں گے سحرانگیز والے اخلاق کو چھوڑیں نارمل اخلاق والے بھی کم ہوگے .

یہ نہیں ہے کہ بااخلاق لوگ بالکل نہیں ہیں، ہیں لیکن بہت کم . کھبی سوچا ہے آپ نے اس پر اس کی وجہ کیا ہے ؟ . اگر آپ غور کریں تو صبرکی کمی وغیرہ والی وجہ ملے گی اور اگر سماجی تربیت کے لحاظ سے دیکھا جائے تو اس میں بھی کمی ہوگی کیونکہ سماجی تربیت ہر ایک فرد کے لیئے ضروری ہے . یہ انسان میں خود اعتمادی پیدا کرتی ہے اورسکھاتی ہے کہ اس کے دوسرے پر کیا حقوق ہیں اور دوسرے کا اس پر کیا حق ہے . اخلاقی کمی کی وجہ ہر بات میں اختلاف ہر بات میں بحث جبکہ ہمیں بتا دیا گیا کے آپس کے اختلافات آپ کا دین تک مونڈ دیتے ہیں.
اب ہم اس طرف جائیں گے کہ اس علاج کیا ہے وہ اس طرح کہ ہمارے مذہب میں عیسائیوں کی طرح رہبانیت نہیں ہے . ہمارے نبی ص نے ہمیں یہ تعلیم دی ہے کے لوگوں کے ساتھ ملیں جلیں اور پھر لوگوں سے ملنے والی تکلیفوں پر صبر کریں آپ غور کریں گے کہ جب آپ لوگوں سے ملیں جلیں گے ان کے ساتھ رہے گے تو آپکو تکلیف ضرور پہنچے گی اب سوال ہے کے تکلیف کیوں پہنچے گی اس کو بھی سمجھ لینا چاہئیں آپ غور کریں کسی دو انسانوں کا چہرہ ایک جیسا نہیں ہوتا اور چیزوں کو چھوڑیں انگلیوں کے پور لیں کے ہر انسان کے پور دوسرے انسان سے مختلف ہیں لہذا دو انسانوں جب چہرے اور پور تک ایک جیسے نہیں ہوتے تو پھر دو انسانوں کی طبیعتیں اور مزاج ایک جیسا کیوں ہونگے لہذا جب دو انسان ایک ساتھ ہو اور کھبی ایک کو دوسرے سے تکلیف نہ پہنچے ایسا نہیں ہو سکتا . تکلیف تو پہنچیں گی اور ان ہی تکلیفوں پر صبر اور محبت سے برداشت کرنے سے اخلاق پیدا ہوگا .

ٹیگز