رحیم یار خان: تیز گام ایکسپریس میں آتشزدگی

کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، جس میں سے 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

بہاول پور، رحیم یارخان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔کراچی سے لاہور جانے والی تیز گام ایکسپریس میں رحیم یار خان کے قریب آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 73 ہوگئی، جس میں سے 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔ بہاول پور، رحیم یارخان کے سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق تیزگام ایکسپریس کراچی سے راولپنڈی جا رہی تھی جس میں سلنڈر پھٹنے سے تین بوگیوں میں آگ لگی۔
آگ نے 3 بوگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ 10 لاشوں کی شناخت ہوگئی، 17 لاشیں ناقابل شناخت ہیں . ڈی سی او ریلویز کراچی جنید اسلم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ متاثر ہونے والی تین بوگیوں میں 207 افراد سوار تھے جبکہ ان میں زیادہ تر مسافر حیدرآباد سے ٹرین میں چڑھے تھے۔ جنید اسلم کے مطابق ایک بوگی میں 78 افراد اور دوسری بوگی میں 77 افراد کی بکنگ تھی جبکہ بزنس کلاس کی بوگی میں 54 افراد کی بکنگ تھی۔

رحیم یار خان کے قریب حادثے کا شکار ہونے والی تیز گام ایکسپریس کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی ہے، سلینڈر کا کوئی نام و نشان نہیں ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ سلینڈر کو حادثے کی وجہ قرار دینے والے جھوٹ بول رہے ہیں ۔حادثے کا شکار ٹرین کے 9 نمبر بوگی کے مسافر نے یہ بھی بتایا کہ آگ 12 نمبر بوگی میں لگی ہے جبکہ ڈی سی او ریلویز کراچی جنید اسلم کا کہنا ہے کہ تیز گام کی 3، 4 اور5 نمبر کی بوگی میں آگ لگی ہے۔عینی شاہد نے بتایا کہ آگ لگنے کے بعد جب ٹرین رکی تو آگ لگنے والی بوگی کے ایک مسافر نے انہیں بتایا کہ پردہ ڈلی ہوئی برتھ سے ایک دم شور کی آواز آئی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پھیل گئی۔ عینی شاہد کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر گاڑی کے اندر آگ بھجانے کا انتظام ہوتا یا گاڑی بروقت رُک جاتی تو اموات میں کمی ہوسکتی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 25 سے 30 افراد تو چلتی ٹرین سے چھلانگ لگانے کے باعث اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   ایک لاش کا مقدمہ زندستان میں - روبینہ فیصل

یک اور عینی شاہد کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے دیکھا تو لوگ ٹرین سے باہر چھلانگیں لگا رہے تھے اور بوگیوں میں ہرطرف دھواں ہی دھواں تھا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر کوشش کی لیکن انہیں ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث انہیں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ رحیم یار خان میں تیز گام ایکسپریس میں خوفناک آتشزدگی پر پاک فوج کی امدادی ٹیمیں بھی سول انتظامیہ کی معاونت کررہی ہیں۔