ترکی کا پاکستان سے اظہارِ تعزیت

وزارت خارجہ ترکی کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے . ترکی نے پاکستان میں کراچی سے راولپنڈی شہر کے درمیان چلنے والی ایک ٹرین میں آتشزدگی کے واقعے جس میں 73 افراد جان بحق ہوگئے ہیں پاکستان کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں آتشزدگی کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ "ہم ان حادثات میں اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کی ہلاکت اور زخمیوں کی صحت یابی اور پاکستان کی حکومت اور برادر عوام سے اظہار تعزیت اور خدا سے ان کی مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔