کیا آپ کا بچہ ائیر بیگ ہے..؟ - جاوید اختر آرائیں

یہ جرم ہے...! یہ ظلم نہ کریں..! کیا آپ کا بچہ ائیر بیگ ہے..؟ آپ نے اکثر دیکھا ہو گا.! باپ اپنے دو تین سال کے بچے کو کار میں اپنے ساتھ ڈرائیونگ سیٹ پرسیٹ اور اسٹیرئنگ کے درمیان بٹھا کر ڈرائیونگ کر رہا ہے ..! ایسا عام طور پر بہت لاڈلے اور پہلے بچے کے ساتھ کیا جاتا ہے.

بظاہر یہ محبت پیار کا ایک انداز لگتا ہے . لیکن کبھی ایسا کرنے والے نے سوچا..! یہ کتنا بڑا ظلم ہے. ؟ یہ کیسی حماقت ہے..؟ کیا کسی کو معلوم ہے حادثہ کس وقت ہوگا..؟ کار میں ڈرائیور اور سواریوں کو کسی حادثے کی صورت میں چوٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے ائیر بیگ لگایا جاتا ہے . جو ایکسیڈنٹ کی صورت میں خودبخود سیکنڈ سے بھی کم وقت میں کھل کر مسافر اور اسٹیرئنگ، ڈیش بورڈ شیشے کے درمیان غبارے کی طرح پھول جاتا ہے . سیٹ بیلٹ اور ائیر بیگ سواری کو محفوظ رکھتے ہیں . لیکن نہ سیٹ بیلٹ لگانا .. اوپر سے یہ ظلم کہ معصوم سے پھول جیسے .. دو تین سال کے بچے کو اپنا ائیر بیگ بنا لینا...!! ؟ بات زرا سخت ہے..!
مگر ..میں غلط بات کر رہا ہوں تو مجھے بتائیں.؟ آئیے یہ سمجھ لیں ..یہ سیٹ بیلٹ، ائیر بیگ کیوں ہوتے ہیں.؟ انسان کا سر جسم کا سب سے ہلکا مگر سب سے قیمتی حصہ ہوتا ہے ..جب کسی بھی وجہ ایمرجینسی بریک لگایا جاتا ہے ..سر تیزی سے آگے کی طرف بڑھ کر شیشے سے ٹکراتا ہے ..اور سینہ اسٹیرئنگ سے اور یہ دو چوٹیں انتہائی خطرناک ثابت ہوتی ہیں .

اور بچوں کے لیے تو کوئی چھوٹی سی چوٹ بھی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے .سیٹ بیلٹ لگائیں . ائیر بیگ بھی ہو تو بہت بہتر ہے . اور بچوں کو اپنے ساتھ بلکہ اگلی دونوں سیٹوں پر ھرگز نہ بٹھائیں سڑک پر کسی کو ایسا کرتا دیکھیں تو ان سے ہاتھ جوڑ کر ایسا نہ کرنے کی درخواست کیجئے . آپ کے گھر خاندان اطراف میں کوئی ایسا کرتا ہے تو اسے یہ میسیج فارورڈ کر دیں . ہو سکے تو ٹریفک پولیس تک یہ بات پہنچا دیں دنیا بھر میں چھوٹے بچوں کو اگلی سیٹوں پر بٹھانا جرم ہے ..اس جرم کو، بلکہ ظلم کو نہ ہونے دیں .. اللہ کریم آپ کو آپ کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے . آمین یا رب العالمین