اک اور بزدلانہ کار وائی - شہلا خضر

حسب روایت بھارت اپنی بزدلانہ روش کے ناپاک مظاہرے کرتے ہوئے ایکبار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا مرتکب ہوا ، آزاد کشمیر کے علاقوں جوڑا ، شاہ کوٹ اورنوسہری سیکٹر میں بلا اشتعال شدید فائرنگ کرکے ایک فوجی اور پانچھ شہریوں کو شہید کر دیا۔

پاکستانی فوج نے بھرپور جواب دیتے ہوۓ دشمن فوج کے 9 بزدلوں کو جہنم واصل کردیا اور ان کے دو بنکرز مکمل طور سے تباہ کر دیۓ ۔ آخر یہ بزدلانہ کاروایاں کب تک جاری رہیں گی ، ہزاروں بے گناہ نہتے شہری بھارتی فوج کے نا پاک عزائم کاشکار ہو چکے ہیں ۔ بھارت ایک مکار دشمن ہے دنیا کے سامنے ڈھکوسلے بازی کر تا ہے اور جھوٹ کا سہارا لے کر جعلی دہشت گرد کیمپوں پر حملے کاپروپیگنڈا کرتا ہے ۔ گزشتہ کئیں بار اس کے ان ڑراموں کا پردہ فاش ہو چکا ہے ،،کہ کس طرح ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوۓ بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں دراندازی کرتے رہے ہیں
ہمیں اپنی فوج پر پورا اعتماد ہے کہ وہ ان خون کے پیاسے بھیڑیوں سے اپنی قوم کا بہترین دفاع کریں گے اور آج کی منہ توڑ کاروائی کی طرح آئندہ بھی کسی تعمل کے بغیربزدلوں کو دندان شکن جواب دیں گے ۔بھارتی فوج اس جوابی حملے سے ہماری فوج کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہو گئ اور امن کا سفید جھنڈا لہرا کر پاکستان کے بہادر فوجی سپوتوں سے فائر بندی کا مطالبہ کر ڈالا ۔
آج کی کاروائی بھارت کو برسوں یاد رہے گی ۔ آئندہ وہ ایسی جھوٹی سازش کرنے سے پہلے دس بار سوجے گا ۔ بلا شبہ پاکستانی فوج دنیا کی بہترین فوجوں میں شمار ہوتی ہے اور حجم میں اپنے سے کئ گنا بڑے حلیف کو اپنی بہادری اور ایمانی جزبۂ شہادت کی بدولت تہ و با لا کرنے کی سو فیصد صلاحیت رکھتی ہے ۔

میجر جنرل آصف غفور نے بھی اپنے ٹوئیٹ میں بھارتی فوج کو کرارہ پیغام دے کر سب پاکستانیوں کے دل جیت لیۓ ہیں ، انہوں نے کہا ہے کہ "ب ھارتی فوج کو جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا ہمیشہ بھرپور جواب ملے گا ،پاکستان لائن آف کنٹرول کے ساتھ وہاں آباد شہریوں کی مکمل حفاظت کرے گی اور بھارتی فوج کو اپنے اقدام کی بھاری قیمت چکا نی ہوگی "۔ اس پوری صورتحال سے یہ بات واضع ہو گئ ہے کہ مکار دشمن کے جواب میں طاقت کامظاہرہ ہی کار آمد رہا ۔ ورنہ امن اور بات چیت کے راستے سے تو ہمیشہ دشمن کے حوصلے ہی بڑھے ہیں ، ہم سب پاکستانی فوج کی اس بہادرا نہ کاروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔ اور آئندہ بھی اس طرح کے اقدامات کی توقع رکھتے ہیں ۔
پاکستان زندہ باد ، پاکستانی فوج پائندہ باد۔