ترکی نے امریکہ کو سرنڈر کرنے پر مجبور کر دیا - محمد شاکر

ترکی نے امریکہ کو سرنڈر کرنے پر مجبور کر دیا . شام کا تیس کلومیٹر چوڑا علاقہ اور چارسو کلومیٹر لمبی پٹی ترکی کے کمان میں ہوگا جہاں ترکی چالیس لاکھ شامیوں کو امن سے بسائے گا.
ترک افواج آپریشن کو ایک سو بیس گھنٹوں کے لئے روکے گی اور اس دوران امریکہ کا کام یہ ہوگا کہ وہ اپنے پالتو کرد علیحدگی پسند تنظیم پی کے کے سے اپنا اسلحہ واپس لے لیں اور انکو اس علاقے سے بے دخل کردے ,

" میں ترکی کی معیشت تباہ کرونگا " پانچ دن پہلے یہ بیان دینے والے اور ترک صدر کو دھمکی آمیز خط لکھنے والے ٹرمپ کی زبان آج تبدیل ہو گئی ہے , یہ سب اس وجہ سے ہو گیا کہ ترک صدر دھمکیوں سے ذرا بھی مغلوب نہیں ہوا اور وہ اپنے موقف پر ڈٹا رہا _ ترک صدر نے اپنے ملک کو اس خوفناک آگ سے بھی بچایا جو دس سالوں سے اسکے پڑوس میں لگا ہوا ہے اور جسکا دوسرا ہدف ترکی کی تقسیم تھا اور دوسری طرف شامی لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بھی محفوظ رکھا _ اس دنیا میں " جاجا کشمیر سے نکل جا " جیسے گانوں اور بینڈ باجوں سے قومیں اپنا لوہا نہیں منواتی اسکے لئے حملہ ترکانہ کی ضرورت ہوتی ہے , یہ غیرت جسمیں آتی ہے وہ وقت کے شاہ دارا کی تاج کو ٹھوکر مار کے آگے چلی جاتی ہے اور پھر تاریخ میں انکا نام باہمت لوگوں کی کتاب میں لکھا جاتا ہے
#م_ش