شوہر کے نماز نہ پڑھنے پر بیوی کا انتہائی اقدام

ابوجہ نائیجریا میں ایک خاتون نے نماز نہ پڑھنےپراپنے شوہرسے خلع کامطالبہ کردیا، نائجیریا کی ریاست کڈونا کی شریعت عدالت میں ایک خاتون کی جانب سے خلع کا دعویٰ دائر کیا گیا ۔خاتون نے اپنے دعوے میںعدالت سے درخواست کی کہ اس کا نکاح منسوخ کیا جائے کیونکہ اس کا شوہر نماز نہیں پڑھتا۔خاتون نے اپنے شوہرپرالزام لگایاکہ نہ صرف یہ میراخیال نہیں رکھتابلکہ اکثراوقات اس کے والدین کی بھی بے عزتی کرتاہے اس لیے وہ مزیداس کے ساتھ نہیں رہ سکتی۔

خاتون کا کہنا تھا کہ وہ شرعی احکامات کے تحت شادی کے موقع پر ادا کیے گئے حق مہر کی واپسی کیلئے بھی تیار ہے اس لیے عدالت اس کی درخواست قبول کرتے ہوئے نکاح کی تنسیخ کا حکم جاری کرے۔شوہر نے اپنی بیوی کے الزامات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ روزانہ پانچ وقت کی نماز پابندی سے اداکرتا ہے اور اپنے ساس سسر کا بھی احترام کرتا ہے اس لیے عدالت اسے مزید وقت دے تاکہ وہ یہ مسئلہ آپس میں ہی سلجھا سکے۔عدالت نے مقدمے کی کارروائی 30 ستمبر تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار یعنی بیوی کو حق مہر کی رقم آئندہ سماعت پر پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔