خواتین کے تحفظ اور حقوق کیلئے عورت ایپ تیار

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں خواتين کے تحفظ اور ان کے حقوق کے لیے عورت ایپ کے نام سے موبائل ایپ متعارف کرا دي ہے۔ سندھ کی صوبائي وزير برائے حقوق نسواں سيدہ شہلا رضا کے مطابق خواتين پر گھریلو تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے عورت ایپ متعارف کرائی گئي ہے۔

شہلا رضا کا مزید کہنا تھا کہ اس موبائل ایپ کے ذریعے خواتین کو اپنے اوپر ہونے والے مظالم کے خلاف آواز اٹھانے میں مدد ملے گی اور خواتین پر تشدد کے حوالے سے ہیلپ لائن ون زيرو نائن فور بھی متعارف کرادی گئی ہے۔

ایپ سے متعلق وزیر برائے حقوق نسواں کا کہنا تھا کہ یہ موبائل ایپ استعمال میں نہایت آسان ہے۔ اس ایپ سے متعلق کل 16 حفاظتی سیل پورے سندھ میں کام کر رہے ہیں۔ اس ایپ کو اپ ویب سائٹ کے ذریعے بھی استعمال کرسکتے ہیں۔