ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار کا ماڈل تیار ہوگیا

ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار ”جیزیری“ کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار ہوگیا ہے۔ بائے کار ٹیکنیک کے منیجر اور ترکی ٹیکنالوجی ٹیم وقف کے منتظم سلجوق بائیراکتار نے کہا ہے کہ ہم نے ترکی کی پہلی قومی فلائینگ کار ”جیزیری“ کا پروٹو ٹائپ ماڈل تیار کر لیا ہے۔

بائراکتار نے ٹویٹر پیج سے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پروٹوٹائپ کی پیداوار مکمل ہونے پر”ٹیکنو فیسٹ“ صنعتی میلے میں پہلی پرواز کی جائے گی۔ انہوں نے ”جیزیری“ کے ڈیزائن کے بارے میں اپنے فالوئرز کی آراء بھی طلب کیں