پاکستانی باکسر نے تھائی باکسر کو ناک آؤٹ کردیا

باکسنگ ورلڈ رينکنگ فائٹ ميں پاکستانی باکسر عثمان نے تھائی باکسر ويسوٹ کو دوسرے راؤنڈ ميں ناک آؤٹ کرديا۔

گلگت سے تعلق رکھنے والے عثمان نے باکسنگ رنگ ميں انٹری روايتی گلگتی ٹوپی اور لباس ميں دی، جس کے بعد رنگ میں مقابلہ شروع ہوا تو عثمان وزير نے تھائی حريف کو دوسرے ہی راؤنڈ ميں چاروں شانے چت کیا۔

مقابلے کے بعد میڈیا سے گفت گو میں عثمان وزير کا کہنا ہے وہ ناقابل شکست رہتے ہوئے مستقبل ميں بھی پاکستان کو بڑی کاميابياں دلوانے کا عزم رکھتے ہيں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی جیت مقبوضہ کشمیر کے نام کی۔