دل کے امراض کے لیے پھل بےحد مفید

اپنی روزانہ کی خوراک میں پھلوں کو شامل کرکے آپ خود کو امراض قلب کے خطرے سے کافی حد تک محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی ہے۔

تحقیق کے مطابق پھلوں کے ایک یا 2 ٹکڑوں کا روزانہ استعمال کرکے آپ دل کے دورے یا فالج کے خطرے کو 40 فیصد تک کم کرسکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ جو لوگ اپنی رومرہ کی خوراک میں پھلوں کو شامل کرتے ہیں ان میں امراض قلب اور 2 طرح کے فالج کا خطرہ کافی کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ لوگ جتنا زیادہ پھل کھائیں گے اتنا ہی خطرہ کم ہوجائے گا۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ان لوگوں کے مقابلے میں جو پھل بالکل بھی استعمال نہیں کرتے، اس کے شوقین افراد میں دل کے دورے کا خطرہ 15 فیصد کم ہوتا ہے۔

اسی طرح فالج کی سب سے عام قسم کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

اسی طرح روز پھل استعمال کرنے والے افراد میں بلڈ پریشر بھی کم رہتا ہے۔