جموں و کشمیر : آرٹیکل 370 ختم

جموں و کشمیر میں حالات مسلسل کشیدہ ہوتے جارہے ہیں ۔ اتوار کو نصف شب میں پولیس نے سابق وزرائے اعلی عمر عبد اللہ اور محبوبہ مفتی کے ساتھ ساتھ پیپلز کانفرنس کے چیئرمین سجاد لون کو بھی ان کے گھر میں نظر بند کردیا ۔

سری نگر اور کشمیر وادی میں دفعہ 144 نافذ ہے ۔ ادھر راجیہ سبھا میں خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے آرٹیکل 370 کو ختم کرنے کی سفارش کی ہے ۔ خیال رہے کہ اس سے پہلے آج صبح وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی رہائش گاہ پر آج صبح کابینہ کی میٹنگ کی ۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے راجیہ سبھا میں جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے سے متعلق آرٹیکل 370 میں تبدیلی کرنے کی سفارش کی ہے ۔ حکومت کا سنکلپ پتر پیش کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کے تحت سبھی شقیں نافذ نہیں ہوں گی ۔ سنکلپ پتر کے ساتھ ہی امت شاہ نے کشمیر کی تشکیل نو کی تجویز بھی پیش کی ۔
انڈین پارلیمنٹ نے آرٹیکل 370 میں ترمیم کے ذریعہ ریاست جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کر دیا ہے.

آرٹیکل 370 کے تحت کشمیر میں صرف کشمیری ہی پراپرٹی خرید سکتے تھے کسی اور کو زمین خریدنے کی اجازت نھیں تھی۔