سعودی عرب کس راہ پر چل نکلا ہے؟ محمد سلیم

امریکی سیاہ فام گلوکارہ "نیکی مناج" کے سعودی عرب میں آنے سے انکار کے بعد
سعودی عرب نے اس کی جگہ فوری طور 53 سالہ ادھیڑ عمر سیاہ فام امریکی گلوکارہ "جینیٹ جیکسن" کو بلا لیا ہے۔

سعودی عرب میں اس تبدیلی کے مداح اب حج سے پہلے پہلے جدہ میں چل رہے میلے میں کرس براؤں، ففٹی سینٹ اور جینٹ جیکسون کے فن کا مظاہرہ دیکھ کر سرخرو ہونگے۔ واضح رہے کہ نیکی مناج کے نہ آنے کی وجہ اب کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں رہی، موصوفہ کا کہنا تھا کیونکہ وہ ہم جنس پرستی کی سفیر ہے اس لیئے ایک ایسے ملک میں جا کر جو اس آزادی کا اظہار نہیں کرنے دیتا وہ اپنے مداحوں کا دل نہیں دکھا سکتی۔
اور جینیٹ جیکسن کی وجہ شہرت "جیکسن فیمیلی" سے تعلق ہونے کے علاوہ ایک شو میں ٹاپ لیس ہوجانا بھی ہے۔