بچوں کی سمر بریک کیسے گزاریں ؟ ہمایوں مجاہد تارڑ

آجکل سَمر بریک چل رہی ہے۔ کھیل کُود میں پڑے بچوں کو گاہے اُن کی تفریح سے ہٹا کر صرف پڑھانے نہ بیٹھ جائیں۔ اُنہیں خود سے ایکسپلور کرنے، کچھ ریسرچ کرنے کو ٹاسک دیں۔
دیکھیں، ٹَیب، اور سمارٹ فون وغیرہ تو اب زندگی کا حصہ بن ہی گئے ــــ جن پر بچّہ ہر وقت فَن یا تفریحی مواد کے مزے لینا مانگتا ہے۔

بچہ اپنی مرضی سے کچھ وقت ضرور اِنجوائے کرے (آپ ہر وقت کے helicopter parents نہ بنے رہیں)۔ تاہم، باقی کے والیم آف ٹائم کو اچھے سے یُوٹیلائز کرنے کو آپ دو کام کیجے:
ایک ٹیبل بچے کی ٹیب پر ڈیزائن کرائیں۔ یا ایک عدد کلرڈ شِیٹ لیکر بچّے کے پاس بیٹھ جائیں۔ اس شیٹ پر ٹیبل ڈرا کروائیں۔ اگلے 5 روز کے لئے دلچسپ ٹاسکس کے نام لکھے جائیں:
دنیا کے سات عجوبے یعنی سیون ونڈرز آف دا وَرلڈ ۔۔۔ نام، مقام، خاص باتیں یعنی facts ، دنیا کے مشہور ٹاورز کے نام، مقام، لمبائی اور دیگر facts
ہر روز تین سے پانچ عدد لائف ہَیکس life hacks یا سولر سسٹم فار چلڈرن یا سپیس سائنس فار کِڈز یا 7 کانٹننٹس اینڈ 5 اوشنز یا ہاؤ ٹو سٹڈی گلوب۔۔۔ وغیرہ

یہ کرماں والے لائف ہَیکس life hacks بھی خوب دلچسپ ہیں۔ ان میں بڑی ذہانت ہے۔ روٹین کی عام اشیا کو انوکھے انداز میں استعمال کرنے سے متعلق ایسا ایسا زاویہ نظر کہ بس! ۔۔۔ اُپری سانس اوپر رہ جاتی ہے۔ اِن میں کِچن ہَیکس بھی کمال کی چیز ہیں۔ کسی ایک شے جیسے آلو، یا ٹماٹر کو کاٹنے کے طریقے ہی دیکھ لیں۔ عقل دنگ رہ جاتی ہے۔ خیر، بچے سے کہیں کوئی سے تین لائف ہیکس منتخب کرو۔ پھر انہیں دیکھو، پھر بتاؤ کہ ان میں کیا خاص بات تھی۔

30 دنوں میں بچہ 90 ایسی کارآمد ویڈیوز دیکھ چکا ہو گا، اور اس کا وژن حیرت انگیز حد تک کُھل چکا ہو گا۔ اِسی طرح پڑھائی سے متعلق آپ میتھس یا سائنس سبجیکٹس کا کوئی ایک ٹاپک اٹھائیں اور اُسے یوٹیوب کی سرچ بار میں لکھیں۔ پھر دیکھیں اُس پر ٹیچنگ مواد کیسی کیسی ورائٹی میں دستیاب ہے۔ بچے کی سائنس کی کتاب میں ہر ہر ٹاپک پر اُسے اس کی ویڈیو دِکھا دیں۔ صبح اور شام ایک ایک کر کے۔ ذرا ڈسپلن سے چلیں تو اسی سمر بریک میں آپ سارے کے سارے کتابی/ نصابی مواد میں سے، بذریعہ ویڈیوز، بچے کو تفریحی انداز میں گذار سکتے ہیں۔ اس کی افادیت سکول میں پڑھے نصابی مواد سے کہیں درجہ زیادہ ہے۔
ایک بار پھر پڑھائی والی بات پر آتے ہیں۔ مثلاً decimals سکھانا چاہتے ہیں؟ خود مغز ماری کی بجائے بس متعلقہ ویڈیوز تک رسائی کرا دیں، یا انہی سے کہیں کہ جو تین عدد ویڈیوز سب سے زیادہ مفید ہیں اُن کے لِنکس محفوظ کر کے آپ کو بتائیں۔ اب بچے اُن کو دیکھیں۔ تب آپ ایک چھوٹا سا کوئز دے سکتے ہیں۔ یعنی کام تو کرنا ہی پڑے گا، وقت تو دینا ہی پڑے گا، مگر سہولت بے پناہ! اسی طرح، خان اکیڈمی والی ویب سائٹ پر چلے جائیں۔ وہاں پڑا تدریسی مواد اور بھی عمدہ و دلچسپ ہے۔
چار عدد یُوٹیوب چینلز شیئر کر رہا ہوں۔ ذرا خاص مواد ۔۔۔

یہ بھی پڑھیں:   آپکی محبت کے منتظر - امم فرحان

https://www.youtube.com/cha…/UC57XAjJ04TY8gNxOWf-Sy0Q/videos
https://www.youtube.com/cha…/UC2QRBzn4OYBaou55-GuZ8Kw/videos
https://www.youtube.com/user/crashcoursekids/videos
https://www.youtube.com/user/watchfreeschool/videos
ـــــــــــــــــــــــــــــــ
ہمایوں مجاہد تارڑ

Comments

ہمایوں مجاہد تارڑ

ہمایوں مجاہد تارڑ

ہمایوں مجاہد تارڑ شعبہ تدریس سے وابستہ ہیں۔ اولیول سسٹم آف ایجوکیشن میں انگریزی مضمون کے استاد ہیں۔ بیکن ہاؤس، سٹی سکول ایسے متعدّد پرائیویٹ اداروں سے منسلک رہ چکے۔ ان دنوں پاک ترک انٹرنیشنل سکول، اسلام آباد کے کیمبرج سیکشن میں تدریسی فرائض انجام دے رہے ہیں۔

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.