ناردرن بائی پاس پرپولیس مقابلہ، 3 دہشت گرد ہلاک

کراچی: ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس مقابلے کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

کراچی میں ناردرن بائی پاس خدا بخش گوٹھ میں پولیس اورحساس ادارے کا مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جب کہ 2 فرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

ایس ایس پی عرفان بہادرکا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دو دہشت گردوں کی شناخت طلعت محمود اور عثمان عالم کے نام سے ہوئی جب کہ تیسرے کی شناخت نہیں کی جا سکی، مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم لشکر جھنگوی سے تھا۔ دہشتگردوں سے خودکش جیکٹ ، تین ہینڈ گرنیڈ، کلاشن کوف سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارا گیا خطرناک دہشت گرد طلعت محمود عرف یوسف کا ریکارڈ جمع کرلیا گیا ہے، ہلاک دہشت گرد القاعدہ کراچی سیٹ اپ کا امیر تھا جو سانحہ صفورہ میں ملوث دہشتگردو کا قریبی ساتھی تھا، دہشتگرد کا تعلق القاعدہ عبدالرزاق عرف راجہ گروپ سے تھا۔