میں ٹیکس چور کیوں ؟ سمیع قائم خانی

فائلر نہ ہونا اور ٹیکس نہ دینا دو الگ الگ معاملات ہیں. میں اگر تنخواہ پر ٹیکس دیتا ہوں، گیس بجلی فون کے بل میں ٹیکس دیتا ہوں بچوں کے پوتڑے خریدنے سے پلاٹ خریدنے تک پر،
کار، کنٹونمنٹ کے فلیٹ اور اپنے اسلحہ لائسنس پر سالانہ ٹیکس دیتا ہوں تو مجھے ٹیکس چور کیوں کہا جاتا ہے؟؟؟

بھائی میں نے ٹیکس دے دیا مجھے ٹیکس کی رسید بھیجنا ایف بی آر کا کام ہے نہ کہ میں ایف بی آر کے پاس وکیل کو دو چار ہزار فیس دے کر درخواست دیتا پھروں کہ سائیں ٹیکس دیا ہے، اتنا اتنا دیا ہے برائے مہربانی ریسد دے دو....نظام ٹھیک خود سے نہیں ہوتا ٹیکس چور عوام کو کہتے ہیں. ایف بی آر اور اینٹی کرپشن ڈپارٹمنٹ خود کتنی کرپشن کرتے شاید ہی پاکستان میں کوئی اس کی جانچ کرنے والا ہو.. ٹھیک ہے، خان کو نوکری پر وزیراعظم رکھا تھا، یہ انکم ٹیکس انسپکٹر کی طرح کیوں Behave کر رہا ہے؟

وزیر اعظم بنے ملک سے باہر پڑا پیسہ واپس لائے، روز کی 12 ارب کرپشن والے ڈرامے کی آخری قسط نشر کرے. زرداری اور نواز شریف سے لوٹی ہوئی رقم نکلوائے، جن لوگوں نے پچھلے بیس سالوں میں جو قرضے معاف کروائے ان کا پیٹ کاٹے، مجھ عوام کو کیوں ٹیکس چور کہہ رہا ہے؟؟

رہی بات یہ 30 ہزار ارب والے قرضے کی، تو پچھلے پانچ سالوں میں 11 ہزار ارب قرضہ پاکستان کو ملا (جس کا نام 25 جولائی 2018 کے بعد سے پیکج پڑگیا ہے) ان 11 ہزار ارب سے 1300 کلومیٹر موٹروے بنا، 800 کلومیٹر نیشنل ہائی وے کی سڑکیں بنی ، 11 ہزار میگا واٹ بجلی بنی ، گوادر پورٹ چلنا شروع ہوا ، تھر کول سے کوئلہ نکلا ، دفاع کا بجٹ 600 ارب سے 1100 ارب ہوا، سرکاری تنخواہیں تقریباً 70 فیصد بڑھیں. دہشت گردی سے مچنے والی تباہی کو compensate کیا. لیکن یہ بتائیں پچھلے ایک سال میں آپ کے لئے گئے قرضوں سے کیا ہوا؟ آپ نے تو تعیلم، دفاع اور ترقیاتی بجٹ پر ہی چاقو چھری اور لال کالے قلم چلا دیے. اس ملک میں اتنا پیسہ کرپشن میں ضائع نہیں ہوا جتنا کرپشن پکڑنے کے لئے بنائے گئے کمیشن، کمیٹیوں، رپورٹ، ادارے اور کیسسز بنانے پر ضائع ہوا .

اور نتیجہ......... صفر بٹا زیرو ضرب صفر نتیجہ زیرو. آپ بھی ایم کیو ایم ق لیگ، نیب زدگان خسرو بختیار، پرویز خٹک، محمود خان، علیم خان ، جہانگیر ترین اور علی بابا آصف علی زرداری کے چھوڑے ہوئے چالیس چوروں کو ساتھ ملا کر گڈا گڈی کی شادی کرواکے کرپشن کی دیگ میں میٹھے چاول ابال لیں . ہم بھی دیکھتے ہیں باتوں سے آبادی کتنی بڑھتی ہے....

ٹیگز