اسلاموفوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے، ملیحہ لودھی

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اور مذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ اسلامو فوبیا نسل پرستی اورمذہبی منافرت کی بدترین شکل ہے اوراس سے نمٹنے کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ دنیا میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا غلط استعمال ہو رہا ہے، سوشل میڈیا پرنفرت آمیز پیغام پھیلانے کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے، سوشل میڈیا کو تشدد کی حوصلہ افزائی کے پلیٹ فارم کے طورپراستعمال نہ ہونے دیا جائے جب کہ بیشتر ممالک میں سیاسی وانتخابی فائدے کیلئے نفرت آمیز تقاریرکی جاتی ہیں۔