برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا مستعفی ہونے کا اعلان

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے بریگزیٹ ڈیل کے حوالے سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اپنے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کردیا، برطانوی وزیراعظم تھریسامے 7 جون کومستعفی ہوں گی۔

برطانوی وزیراعظم عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، ان کا کہنا تھا کہ ملک کی خدمت کرنا میرے لیے اعزاز تھا، بریگزٹ پرعملدرآمد نہ کرانے کا افسوس ہے اور ہمیشہ رہے گا، جب کہ میں نے استعفی بریگزیٹ پر اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ڈیٹ لاک پر دیا۔
واضح رہے اس سے قبل برطانیہ کے وزیراعظم ڈیویڈ کمیرون بھی یریگزیٹ کے ریفرنڈم کے بعد مستعفی ہوگئے تھے۔