کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

کراچی: سپرہائی وے پرسبزی منڈی میں دوگروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔

کراچی کی سبزی منڈی میں دوگروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اورچارافراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے کی شناخت سیف الرحمان کے نام سے ہوئی۔

واقعے کے فوری بعد پولیس موقع پرپہنچی اور2 ملزمان مومن اوربسم اللہ کواسلحہ سمیت گرفتارکرلیا جب کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم کشیدگی کے باعث کاروباری سرگرمیاں معطل کرتے ہوئے سبزی منڈی بند کرادی گئی۔
دوسری جانب سبزی منڈی کے گیٹ پرجھگڑے کے باعث ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔