روزانہ رونا چھوڑ دیں - انس اسلام

تصویر حرام ہے ! ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ علماء کی اکثریت نے یہ فتویٰ دیا تھا ، خوب درست اور نہایت بہتر فتویٰ تھا ! اس میں بے شمار بھلائیاں تھیں !
ایک تصویر کے فتنے سے اگر آپ جان چھڑا لیں ۔۔۔۔۔۔ تو اندازہ کیجئے عصرِ حاضر کا طاغوت و باطل یہ Capitalism صحیح معنوں میں سر نہ اٹھا سکے گا ،۔۔۔۔ پاؤں نہ جما سکے گا !!

فلم و تھیٹر ایسی فاحشہ انڈسٹریاں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غیر فطری و غیر حقیقی و غیر اہم و غیر ضروری پراڈکٹس ۔۔۔۔۔۔۔ معصوم انسانوں کی پرسکون و سادہ فطری و حقیقی و جینون زندگیوں میں Advertising کا سیلاب و تسلط و غلبہ و حاکمیت و اتھارٹی ۔۔۔۔۔۔۔ !!! انسانیت کے خون پسینے سے کمائے گئے کھربوں روپیہ سے چلنے والا مکمل میڈیائ نظم ۔۔۔ !! اور ایجوکیشن سسٹم سے نکلنے والی ،۔۔۔ گدلی و ناپاک و غلیظ افکار و خیالات و تصورات کی حامل ایک بڑی تعداد ۔۔۔۔۔
روڈوں اور چوک چوراہوں پر جگہ جگہ چسپاں کر دی گئیں آپ کی دوشیزہ خوبصورت بیٹیوں کی تصاویر ۔۔۔۔۔!! کہ یہ امتحان میں اتنے نمبر سے آگے آچکی ہیں ،،۔۔۔۔،، لیجئے ؛ سب لوگ نظارہ کر لیجئے ! کمپنیاں دیکھتی ہیں ، پہنچ جاتی ہیں ! جی آپ کی بیٹی میں بہت ٹیلنٹ ہے !

فیشن انڈسٹریوں والے کمسن بچیوں کے نین نقش بھانپ کر واچ کرنے لگتے ہیں ۔۔۔۔۔ ! کہ یہ بچی ہماری انڈسٹری کو چار چاند لگادینے والی چیز ہے !! کاریم کے پوسٹر پر سیخ پا ہونا ۔۔۔۔ بہت اچھی بات ہے ، بڑے احسن جذبات ہیں !! لیکن بھائی آپ تصویر کے اِس مکمل فتنے کیخلاف باقاعدہ کوئ اقدام کیوں نہیں کرلیتے ؟؟؟ مسائل پر ہائپر نہ ہوا کریں ،۔۔۔۔ مسئلے کی جڑ پکڑا کریں !!

آپ ایک طرف عقیدۂ ترقی پر ایمان لے آئے ہیں ! اسے مقصدِ حیات بنا چکے ہیں ،۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔، دوسری طرف اس کے لازمی نتائج دیکھ کر آپ حالتِ ماتم میں آجاتے ہیں !
روزانہ چھوٹی چھوٹی چیزوں کی بار بار مذمتوں سے جی نہیں بھرتا آپ کا ؟؟ ہم نے پہلے بھی عرض کیا تھا کہ ؛ خلط مبحث اور نان ایشوز کو ایشوز بنا کر اصل مسائل سے صرفِ نظر کرنا۔۔! عنقریب یہ روش علماء کی اتھارٹی ختم کر دینے والی ہے ! اور اگر آپ یونہی حالتِ سطحیت میں رہے تو مستقبل قریب میں آپ کا خاندانی نظام اور یہ مذہبی معاشرت دم توڑ جائے گی !!