سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی

کراچی: ینگ ڈاکٹرز نے سندھ بھر میں ایک بار پھر ہڑتال کرتے ہوئے او پی ڈیز کو بند کردیا ہے۔

سندھ بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر ہڑتال کردی ہے جس کے باعث کراچی کےجناح، سول، این آئی سی ایچ، این آئی سی وی ڈی، لیاری اور جنرل اسپتالوں کی او پی ڈیز اور او ٹیز بند پڑی ہیں، ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث علاج کے لیے آنے والے مریض پریشان ہیں۔

ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کی تنخواہیں پنجاب کے ڈاکٹرز کے برابر کی جائیں، کرپشن ختم کی جائے اور الاؤنسز بھی بڑھائے جائیں۔ دوسری جانب جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ حکومت دلاسے دینے کے بجائے نوٹیفکیشن جاری کرے۔