کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی

کراچی: شہر قائد کے مخلتف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم مزید خوشگوارہوگیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اوربوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ۔ شہر کے علاقے نارتھ کراچی نیو کراچی، ملیر، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوارہوگیا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم ابر آلود رہے گا، شہرکا کم سے کم درجہ حرارت 19 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جاسکے گا۔