کوئٹہ میں سردی کی ری انٹری

کوئٹہ میں سردی کی شدت میں دوبارہ اضافہ ہو گیا ، سردی بڑھی تو گیس بھی غائب ہوگئی شہری تونائی کے حصول کے لئے،پرانی لکڑی اور پلاسٹک کی شیٹوں پر انحصار کرنے لگے ۔ کوئٹہ میں سردی نے دوبارہ ڈیرے جما لئے آسمان کو گہرے بادلوں نے آگھیرا،شہر کا کم سے کم درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر کر منفی 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

سردی بڑھی تو شہر سے گیس غائب ہو گئی جب کہ شہری توانائی کے حصول کے لئے پرانی لکڑی اور شیٹیں جلانے پر مجبور ہو گئے۔ دوسری جانب شہری کہتے ہیں کہ گیس تو غائب ہے ہی لکڑی کی قیمت میں بھی من مانا اضافہ کر دیا گیا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ محکمے سے گیس کا پریشر بہتر بنانے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سردی پڑنے اور موسم خشک رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔