اللہ کو یاد رکھیے - فریدہ ہاشمی

ہمارے ہاں قرآن کو سمجھنے تجوید اور قرات درست کرنے نیز دین کی بنیادی باتیں سیکھنے کے لیۓ کچھ عرصہ سےگھریلو خواتین شوق سے مل بیٹھتی ہیں ۔ اور اس کا بہت اچھا نتیجہ نکلتا ہے۔آج صبح روٹین کی قرآن کلاس ہونا تھی رات ہی سب تیاری مکمل کی۔ صبح فجر کے لیے اٹھی تو سر بہت بھاری لگا۔ بچوں کو اور عارف کو تو بھیج دیا لیکن بعد میں کچن میں کھڑا ہونا مشکل تھا۔بڑی مشکل سے کچھ قرآن کلاس کے لیے سوپ بنانے لگی تو میری پیاری سی باجی بھی آ گئی مدد کروانے۔لیکن میری حالت دیکھ کے فورا بولی کہ میں آج کی قرآن کلاس منسوخ کر دوں۔

پچھلے دو سال سے تو ایسا کبھی نہیں ہوا تھا کہ کلاس میری وجہ سے منسوخ کر دی گئی ہو۔ دل کو بہت دکھ ہوا ۔لیکن مجبوری تھی۔ کلاس ٹیچر کو بتایا تو وہ بھی پریشان ہو گئی ۔کلاس کے گروپ میں ڈالا تو سب کو معلوم ہو گیا اور مجھے پیغام آنا شروع ہو گئے کہ کیا ہوا کیوں ہوا کوئی مدد کی پیشکش کر رہی ۔کوئی بہن آنا چاہ رہی۔ اللہ پاک ان سب کی محبتوں کو قبول کرے۔جو آج پہلی بار قرآن کلاس نہ ہونے کے با وجود میری بیماری کا سن کے آئی تھیں آمین آئیں۔اللہ پاک ان کو اجر دے گا انشاءاللہ۔ الحمدللہ اب بہتر ہوں اور انشااللہ کل کلاس بھی ہو گی ۔

یہ سب لکھنے کا میرا مقصد یہ ہے کہ ہم سب پلاننگ کچھ کرتے ہیں ۔اللہ پاک کی پلاننگ کچھ اور ہوتی ہے۔ صحت کا اور زندگی کا کوئی بھروسا نہیں۔معلوم نہیں کب دغا دے جائے تو اپنا آج اللہ کے دین کو سیکھنے میں گزاریں۔ اپنے آنے والے کل کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائیں۔ان کو قریب کریں۔اللہ کے دین کی صحیح ترویج کریں۔قرآن کو معانی اور مخارج کے ساتھ سیکھیں۔ اور اللہ پاک سے دعا بھی کریں کہ ہم سب کو باعمل مسلمان بنائے۔آمین ثم آمین۔ مجھے اب اللہ کی ذات پے یقین ہے کہ قرآن پڑھنے والوں میں شامل ہو گئے اب موت بھی آ گئی تو قرآن پاک کی برکت سے اللہ پاک سے امید ہے کہ معافی مل ہی جائے گی انشاءاللہ۔ تو آو میری بہنو! قرآن پڑھنا سیکھو ۔مخارج اور معانی کے ساتھ۔ اللہ پاک قبول انشاءالله یہ محنت ضائع نہیں جائے گی۔ ۔

ٹیگز