وزیراعلیٰ سندھ کابینہ کے ہمراہ آج تھرپارکر کا دورہ کریں گے

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ آج کابینہ ارکان کے ہمراہ تھر پارکر کا دورہ کریں گے۔

وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ آج کابینہ ارکان کے ہمراہ تھر پارکر پہنچیں گے جب کہ سندھ کابینہ کے ارکان میں صوبائی وزیر امتیاز شیخ مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب اور دیگر شامل ہوں گے۔

علاوہ ازیں مراد علی شاہ تھر کول میگا منصوبہ کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی سندھ اور کابینہ ارکان کو اینگرو کول کی جانب سے بریفنگ دی جائے گی وزیر اعلی سندھ تھر قحط کے حوالے سے بھی بریفنگ لیں گے۔