دنیا کے وہ ممالک جہاں پاکستانی ویزہ کے بغیر بھی سفر کرسکتے ہیں

پاکستان کا پاسپورٹ عالمی درجہ بندی میں اس حد تک نیچے چلا گیا ہے کہ پاکستانی صرف 8 ممالک میں ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں.
پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے جاری کی گئی حالیہ رینکنگ میں پاکستان کا پاسپورٹ 92 ویں نمبر پر موجود ہے، جبکہ صرف عراق اور افغانستان وہ 2 ملک ہیں جو فہرست میں پاکستان سے نیچے ہیں۔دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے پاسپورٹ نے دنیا کے سب سے طاقت ور ترین پاسپورٹ ہونے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

طاقتورترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات نے سنگاپور کو پیچھے چھوڑ دیا . پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق وہ ممالک جہاں پاکستانی شہری ویزہ کے بغیر سفر کرسکتے ہیں، ان میں ڈومینیکا، ہیٹی، مائیکرونیشیا، قطر، سینٹ ونسنٹ اینڈ گریناڈینز، ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو اور وانواٹو شامل ہیں۔
علاوہ ازیں پاکستانیوں کو 27 ملکوں میں آمد پر ویزہ کی سہولت بھی حاصل ہے، ان ممالک میں آذربائیجان، کمبوڈیا، کیپ وردے، کوموروس، جبوتی، ایتھوپیا، گبون، گنی-بساؤ، کینیا، لیسوٹھو، مڈغاسکر، ملائیشیا، مالدیپ، موریطانیہ، موزمبیق، میانمار، پالاؤ، روانڈہ، سمووا، سیچیلس، صومالیہ، تمور لیسٹے، ٹوگو، ترکی، تووالو اور یوگنڈا شامل ہیں۔

ٹیگز