فرق…… مبشر علی زیدی

’’کیا امریکہ میں جرائم بالکل نہیں ہوتے؟‘‘
ڈوڈو نے سوال کیا۔
’’بہت ہوتے ہیں۔‘‘
میں نے جواب دیا۔
’’کیا وہاں چوریاں نہیں ہوتیں؟‘‘
’’بہت ہوتی ہیں۔‘‘
’’کیا وہاں ڈاکے نہیں پڑتے؟‘‘
’’بہت پڑتے ہیں۔‘‘
’’کیا وہاں خواتین کیساتھ زیادتی کے واقعات نہیں ہوتے؟‘‘
’’بہت واقعات ہوتے ہیں۔‘‘
’’کیا وہاں لوگ منشیات استعمال نہیں کرتے؟‘‘
‘‘بہت سے لوگ کرتے ہیں۔‘‘
’’کیا وہاں قتل نہیں ہوتے؟‘‘
’’بہت ہوتے ہیں۔‘‘
ڈوڈو نے فاتحانہ انداز سے میری طرف دیکھا،
’’پھر پاکستان اور امریکہ میں فرق کیا ہے؟‘‘
میں نے زیر لب کہا،
’’امریکہ میں جرم کرنے والا سزا سے بچ نہیں پاتا۔‘‘