کھولتے خون پر کنٹرول لانے کا فارمولہ - محمد عامر خاکوانی

سیاست کی بک بک جھک جھک پر لکھ لکھ، بول بول کر دماغ تھک گیا ہے، رہی سہی کسر عمر چیمہ کی سٹوریز نے پوری کر دیں۔ کھولتے خون کو کنٹرول پر لانے کا سب سے بہتر طریقہ کتاب پڑھنا اور فلم دیکھنا ہے۔ آج کل یہی کام کر رہا ہوں۔ معروف سابق بیورو کریٹ اور اردو میں نووارد مگر نہایت طرح دار اور منفرد اسلوب رکھنے والے جناب اقبال دیوان کے افسانوں، ناولٹوں کے دو مجموعے ملے۔ اتوار کا دن لگا کر ایک کتاب پڑھ ڈالی، دوسری پڑھنی ہے، یاد رہے کہ دیوان صاحب کی ایک اور کتاب ''جسے رات لے اڑی ہوا'' میں پہلے ہی پڑھ چکا ہوں، اور اسی کتاب ہی سے اقبال دیوان کا مداح بنا۔ ان کتابوں پر ان شااللہ پڑھ لینے کے بعد الگ سے تبصرہ ضرور کروں گا۔ ترک ادیبوں کے ناول جو بک ایکسپو سے خریدے تھے، وہ بھی ابھی رکے ہیں، انہیں ہاتھ بھی نہں لگا سکا۔ انہیں بھی شروع کرنا ہے۔

دوسرا اہم کام فلم دیکھنا ہے۔ لیپ ٹاپ میرے پاس نہیں تھا، اب وہ آ گیا ہے اور دفتر کے آئی ٹی ماہرین کی مدد سے اس میں ٹورنٹ سمیت دیگر تمام ضروری سہولتیں آ چکی ہیں۔ فلموں کی ایک فہرست مرتب کرنا ہے، ارادہ ہے کہ اگلے چند دن کتابیں پڑھنے اور فلمیں دیکھنے میں گزارے جائیں۔ فیس بک پر تاکا جھانکی البتہ چلتی رہے گی۔ Movies Planet (موویز پلانٹ) ایک بہت شاندار گروپ ہے، جہاں اچھی فلموں پر تبصرے اور پوسٹیں ملتی ہیں۔ گروپ کے قواعد وضوابط خاصے سخت ہیں، اس کا فائدہ ہے کہ صرف کام کی پوسٹ ملتی ہے اور میرے جیسے کم علم لوگوں کو بہت سی شاندار فلموں کا پتہ چلتا ہے۔ فلموں کی ہوس البتہ کم نہیں ہوتی۔ فلموں سے دلچسپی رکھنے والے احباب سے درخواست ہے کہ اپنی پسند کی چند اچھی فلموں کی نشاندہی کریں۔ ایسی فلمیں جو ان کے خیال میں ضرور دیکھنی چاہییں۔ ہو سکے تو ان کے لنکس بھی ضرور شیئر کریں۔ عام طور سے فلمیں میں یو ٹورنٹ سے لیتا رہا ہوں، اب معلوم ہوا کہ اس کے بجائے بٹ ٹورنٹ بہتر ہے۔ ماہر دوست اس حوالے سے بھی رہنمائی فراہم کر یں۔

یہ بھی پڑھیں:   صدر ایردوان کی طرف سے سربراہان کے لئے کتاب

میری اپنی پسندیدہ فلموں کے موضوعات تین چار ہیں۔ فطری طور پر مجھے تاریخی جنگی فلمیں یعنی اپیک فلمیں زیادہ پسند ہیں۔ بریو ہارٹ، گلیڈی ایٹر، ٹرائے، کنگ آرتھر، تھری ہنڈرڈ، دس ہزار بی سی، منگول،کنگڈم آف ہیون وغیرہ۔ اسی دلچسپی کی وجہ سے مجھے گیمز آف تھرون بھی بہت پسند آیا۔ اس کے تمام سیزن دیکھے اور نہایت دلچسپی سے دیکھے، وائکننز بھی اسی لیے اچھی لگی۔

دوسرا شعبہ کچھ مختلف فلموں کا ہے۔ گاڈ فادر ٹائپ۔ اس مزاج کی یا اس انداز کی دیگر فلموں کی نشاندہی کیجیے گا۔ الپچینو مجھے پسند ہے، اس کی اکثر فلمیں دیکھیں، سینٹ آف ویمن، ڈیولز ایڈووکیسی بہت اچھی لگی، اسی طرح ڈی کیپریو کی اکثر فلمیں پسند آئیں۔ رینی ونٹ، بلڈ ڈائمنڈ، گینگزآف نیویارک، گریٹ گیٹسبی وغیرہ۔ سی طرح میل گبسن کی بھی اکثر فلمیں اچھی لگیں، اپوکلپٹو، دی لاسٹ آف موہیکنز وغیرہ۔

ٹرائی لوجیز یعنی فلموں کے تین والے سیٹ یا زیادہ والے بھی مجھے اچھے لگتے رہے۔ ہنگر گیمز ٹائپ سیریز۔ لارڈ آف دی رنگزکا سیٹ، ہابٹ کا سیٹ، ہیری پوٹر کی تمام فلموں کا سیٹ۔ بتانے کا مقصد یہ تھا کہ اس طرز کی تخیلی فلمیں اچھی لگتی ہیں۔ ایک ڈائمنشن سائنس فکشن فلموں کی ہے۔ اس میں زیادہ نہیں دیکھیں، میٹرکس کی سیریز، ڈی کیپریو کی انسیپشن البتہ اچھی لگی، لوسی ، فل کنٹرول بھی پسند آئیں۔ اینی میشن میں انسائیڈ۔

ایک ڈائمنشن فارن لینگویج موویز کی ہے۔ اس میں ایرانی فلمیں زیادہ پسند آئیں۔سیپریشن، سیلزمین وغیرہ۔ آسکر ایوارڈڈ فلمیں اور بھی کئی دیکھیں، ایملی بہت اچھی لگی۔ سٹی آف گاڈ، تھری کلرز ریڈ، بلیو، وائٹ۔ پرفیوم جیسی کلٹ فلمیں بھی اچھی لگتی ہیں۔ ان میں انڈین آرٹ فلمیں بھی آ جاتی ہیں۔ اب بعض دوستوں نے بھارتی ریجنل فلموں کی طرف متوجہ کیا، بنگالی، ملیالم وغیرہ۔ انہیں دیکھنے کا سوچ رہا ہوں۔

یہ تفصیل بتانے کا مقصد یہ تھا کہ میری پسند کے کئی اینگل اور شیڈز ہیں۔ مگر انہیں مزید بڑھانا چاہتا ہوں، موویز پلینیٹ پر ریویوز پڑھ کر اندازہ ہوا کہ بہت سی غیر معمولی فلموں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا۔ میں اس کا حامی رہا ہوں کہ نئے ذائقے ڈویلپ کئے جائیں، اپنے ٹیسٹ کو بہتربنایا جائے۔ فلموں سے دلچسپی رکھنے والے دوستوں سے درخواست ہے کہ ان نکات کو ذہن میں رکھ کر تجاویز دیں۔ اس طرح کی پوسٹیں اور بہت سے پڑھنے والوں کے لئے دلچسپی کا باعث بن جاتی ہیں اور بہت سوں کو نفع پہنچتا ہے۔ اس لئے کچھ وقت نکال کر ضرور کمنٹ کیجئے گا اور ہو سکے تو ان پر الگ سے پوسٹیں بھی لکھیں، اگر ایسا ہو تو مجھے ضرور مینشن کیجئے گا۔ شکریہ۔ یہ ضرور بتائیں کہ فلم یوٹیوب پر دستیاب ہے یا نہیں، یا کہاں سے دیکھی جا سکتی ہے۔ ایک بار پھر شکریہ

Comments

محمد عامر خاکوانی

محمد عامر خاکوانی

محمد عامر ہاشم خاکوانی کالم نگار اور سینئر صحافی ہیں۔ روزنامہ 92 نیوز میں میگزین ایڈیٹر ہیں۔ دلیل کے بانی مدیر ہیں۔ پولیٹیکلی رائٹ آف سنٹر، سوشلی کنزرویٹو، داخلی طور پر صوفی ازم سے متاثر ہیں

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.