[نظم کہانی] علم کا استعمال - محمد عثمان جامعی

حصول علم میں برسوں بِتائے

گئے مغرب، وہاں سے پڑھ کے آئے

کئی اسناد کے تمغے سجائے

پروفیسر، محقق، ڈاکٹر کے

ستارے نام میں اپنے لگائے

بڑی تحقیق کی، لکھا مقالہ

کیا ثابت اندھیرے کو اُجالا

بتایا کہ سیاہی ہے سفیدی

ہے مکر اور جھوٹ سچائی سے اعلیٰ