انصاف چھیننے کا وقت ہے - زبیر منصوری

انصاف مانگنے نہیں چھیننے کا وقت سامنے نظر آ رہا ہے!

دنیا کے بڑے بڑے انقلاب چھوٹے چھوٹے لوگوں پرراؤ انواروں کے ہاتھوں ظلم سےپھوٹے اور پھر ظالموں کوموت نے بھی پناہ دینے سے انکار کر دیا۔

تونس کے معمولی ریڑھی بان کی موت سے ُاٹھنے والا انقلاب ہو یا پھر فرانس کا انقلاب جہاں ہر نرم ہاتھ والے کو ہاتھ ٹٹول کر موت کےگھاٹ ُاتار دیا گیا ۔ مجھے وہ انقلاب پاکستان کے ماتھے پر لکھا نظر آ رہا ہے۔

راؤ انوار، بڑے بوٹوں والی سرکار، شعبدہ باز سیاستدانو، بڑے پیٹ والے سرمایہ دارو،ملٹی نیشنلز کے ہٹ مینو، جاگیردارو، غیر ملکی سفارتخانوں کے خفیہ کارندو!
میں رہوں یا نہ رہوں میرا یہ جملہ محفوظ کر لینا، انقلاب سے چند دن پہلے تک بھی کسی کو اس کے قدموں کی چاپ نہیں سنائی دیتی۔ انقلاب گھاس میں پانی کی طرح معاشروں میں پھیل جاتے ہیں اور پھر شہروں کے چوراہے اور اوور ہیڈ برج ٹکٹکیوں کا کام کرتے ہیں۔ بس بد قسمتی سے ایسے انقلاب بربادی زیادہ کرتے ہیں اور آبادی کم!

غصہ نفرت اور انتقام کی آگ کے لیے مطلوبہ مقدار سے کئی گنا زیادہ پیٹرول دستیاب ہو چکا ہے اور نقیب، زینب اور پروفیسر صاحب کے قتل جیسا کوئی واقعہ جس بھی دن شعلہ بنا تو ملک کی گولیاں بنانے والی فیکٹریاں کم پڑ جائیں گی۔

تم لاپتہ کرکے،گولی مار کر ،یا زنداں میں ڈال کر سمجھتے ہو کہ چند خبریں بلاگز اور بےکار کی پوسٹس سے زیادہ یہ "بلڈی"، جاہل، معمولی عوام کیا کر لیں گے؟

انھیں ہلکا مت لو!

کیونکہ یہ لوگ جس سطح پر جا کر جی رہے ہیں ان کے پاس کھونے کو کچھ بھی نہیں اور یہ تمہیں کچھ بچانے کے قابل نہیں چھوڑیں گے۔

پیارے غیرت مند محسودو! معاف کرنا یار، ہم تمہاری قدر نہیں کر سکے، مگر ان شاء اللہ نفرت اور غصہ کی یہ آگ اس نظام اور اس کے علمبرداروں کو بھسم کر کے رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:   اب صاحب انصاف ہے خود طالب انصاف - قاضی نصیر عالم

تب تک

اک ذرا صبر کہ جبر کے دن تھوڑے ہیں

Comments

زبیر منصوری

زبیر منصوری

زبیر منصوری نے جامعہ منصورہ سندھ سے علم دین اور جامعہ کراچی سے جرنلزم، اور پبلک ایڈمنسٹریشن کی تعلیم حاصل کی، دو دہائیاں پہلے "قلم قبیلہ" کے ساتھ وابستہ ہوئے۔ ٹرینر اور استاد بھی ہیں. امید محبت بانٹنا، خواب بننا اوربیچنا ان کا مشغلہ ہے۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ نوجوانوں کو ورکشاپس کروا چکے ہیں۔

تبصرہ کرنے کے لیے کلک کریں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.