[نظم کہانی] وفاداریاں - محمد عثمان جامعی

دیکھ کے محفل میں یہ سمجھا

ہیں شرکاء سب پاکستانی

لباس اپنا، زبان اپنی

ہر صورت جانی پہچانی

کچھ ہی دیر میں پتا چلا کہ

ایسا سمجھنا تھا نادانی

شام و یمن پر بحث چھڑی جب

کچھ ہی دیر میں بات بڑھی جب

راز کُھلا ہیں سب پردیسی

نصف وطن پرست سعودی

باقی محب وطن ایرانی