[نظم کہانی] خون معاف - محمد عثمان جامعی

عجب وہ ملک ہے اس میں ہے کیا عجیب رواج

اسی رواج کے باعث وہاں ہے امن کا راج

اسی وجہ سے وہاں کا ہے پُرسکون سماج

جو کوئی قتل بھی کردے تو درگزر ہے مزاج

وہاں کمال یہ ماں اور باپ کرتے ہیں

وہ قتل بیٹے کا خوش ہو کے معاف کرتے ہیں