اتحاد… سو لفظوں کی کہانی- مبشر علی زیدی

ہمارے علمائے کرام امت کا اتحاد چاہتے ہیں۔
ان کا جذبہ سراہے جانے کے لائق ہے۔
وہ قوم کو ایک مرکز پر لانے کے خواہش مند ہیں،
عوام کے تمام گروہوں کو فی سبیل اللہ متحد کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے لئے سب کچھ کرنے کو تیار ہیں۔
کل میں اس پریس کانفرنس میں گیا تھا،
جس میں انہوں نے اتحاد کا اعلان کیا۔
پریس کانفرنس کے بعد
شیعہ عالم نے اپنی مسجد میں نماز پڑھی،
حنفی عالم نے اپنی مسجد میں،
شافعی عالم نے اپنی مسجد میں،
مالکی عالم نے اپنی مسجد میں،
حنبلی عالم نے اپنی مسجد میں۔