بنوں میں سکیورٹی فورسزکا سرچ آپریشن ، بھاری مقدارمیں اسلحہ برآمد

بنوں: نورڑ کے علاقے میں سکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بنوں کے علاقے نورڑ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔ واضح رہے کہ اتوار کو بنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔