کیااسامہ بن لادن کو بھی ٹام اینڈجیری سے لگاؤ تھا؟

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے تقریبا ساڑھے چار لاکھ سے زائد دستاویزات، تصاویر اور ویڈیوز جاری کیں جو اُسے مئی 2011ء میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران القاعدہ کے بانی اور سابق سربراہ اسامہ بن لادن کے کمپیوٹر سے ملی تھیں۔

ان کمپیوٹر فائلوں میں صوتی اور بصری کِلپوں کے علاوہ اسامہ کے ہاتھ کی لکھی ہوئی بعض تحریریں بھی شامل ہیں۔ دل چسپ بات یہ ہے کہ ان وڈیو کلپوں میں 2007 میں یوٹیوب پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل جانے والی دو بچوں کی وڈیو بھی شامل ہے۔ اس میں ایک چار سال کے قریب عمر کا اپنے چھوٹے بھائی کی شکایت کرتے ہوئے والد سے کہتا ہے کہ "چارلی نے میری انگلی کاٹ لی"۔ اس کے بعد دوبارہ انگلی بھائی کے منہ میں ڈالتا ہے اور دوبارہ چلّانے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

اس کے علاوہ برآمد ہونے والی وڈیوز میں بچوں کے لیے مشہور زمانہ کارٹون "ٹام اینڈ جیری" بھی شامل ہے۔
اسامہ کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی اشیاء میں دیگر وڈیوز کے علاوہ ایسی وڈیوز بھی ہاتھ آئی ہیں جن سے اسامہ کے گھوڑوں کے ساتھ لگاؤ کا اظہار ہوتا ہے۔