پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کواپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، اعزاز چودہری

نیو یارک: امریکا میں پاکستانی سفیراعزاز چودہری کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے۔

پاکستانی سفیراعزاز چودہری نے سنیٹرالیزابیتھ وارن سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران اعزازچودہری نے سنیٹر کو پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف کامیابیوں سے آگاہ کیا۔

ملاقات میں اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کو اپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے، پاکستان کے سرحدی علاقے تمام دہشت گرد گروپوں سے خالی ہو چکے، پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز آپریشن شروع کررکھا ہے اورافغانستان میں امن و استحکام افغانوں کی اپنی قیادت میں سیاسی عمل سے ہی ممکن ہے۔

اعزازچوہدری نے کہا کہ پاکستان سرحد ی انتظام کومزید بہترکرنے کیلئے افغانستان سے مل کرکام کرنے کوتیارہے جب کہ سنیٹرالیزابیتھ وارن نے پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کی تعریف کی۔