نوازشریف نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکردی

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائر کردی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ٹرائل روکنے کی درخواست دائرکردی گئی ہے۔ خواجہ حارث کی معاون وکیل عائشہ حامد درخواست پر دلائل دیں گی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ میں تینوں ریفرنسز کو یکجا کرنے کی نظر ثانی اپیل دائر کر رکھی ہے، اس لیے فیصلے تک ٹرائل روکا جائے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی بیٹی مریم نوازاورداماد کیپٹن (ر) صفدراحتساب عدالت پہنچ گئے جہاں ان پر فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔